بھدوہی:یکم/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھدوہی کے مہنت پرم ہنس نے کہاہے کہ وارننگ دی ہے کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کا اعلان 6 دسمبر کو نہیں ہوا تو وہ سیتامڑھی کی مٹی کا لیپ لگانے کے بعد چتا پر بیٹھ کر خودسوزی (آتم داہ) کر لیں گے ۔ مذکورہ سنت نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی سیاست اور آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی سفارت کی وجہ سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں ہو رہی ہے۔سیتامڑھی میں منعقد نام نہاد ’دھکّار سبھا‘کے انعقاد کے دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر جم کر برسے۔ وزیر اعلی کے ہنومان کو دلت کہنے والے بیان پر انہوں نے کہا کہ کسی دیوتا کو ذات کے دائرے میں باندھنا غلط ہے اور یوگی کو اس پر معذرت مانگنی چاہئے۔ایودھیا میں چھ دسمبر کو مندر کی تعمیر کے لئے خود سوزی کرنے کا اعلان بھی وہ کر چکے ہیں۔ سیتامڑھی واقع والمیکی آشرم میں منعقد ہ ’دھکّار سبھا‘ میں انہوں نے کہا کہ سیتا کی ’سماہت‘ کی مٹی کو پیشانی پر لگا کر خودسوزی کریں گے۔ اس کے لئے وہ یہاں سے مٹی لینے آئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے گنگا پوجن بھی کیا اور شنکھ بجا کر اعلان کیا کہ اتوار کی صبح وہ اس مٹی سے لیپ کریں گے اوراسی مٹی کو لگا کر 6 دسمبر کو مندر کی تعمیر کا اعلان نہ ہونے کے باعث خود سوزی کریں گے۔